ورلڈ ٹیبل ٹینس کھیلنے والے نیپالی کھلاڑی ملک میں زلزلے سے غمزدہ

منگل 28 اپریل 2015 12:13

ورلڈ ٹیبل ٹینس کھیلنے والے نیپالی کھلاڑی ملک میں زلزلے سے غمزدہ

سوزہو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اپریل۔2015ء) چین میں ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شریک نیپالی کھلاڑیوں نے اپنے ملک میں آنیوالے زلزلے کے بعد ہلاک شدگان کی یاد میں سوگ منایا اور زندہ بچ جانے والوں کے لئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویمنز ڈبلز کوالیفائر زمیں شکست کے بعد نیپال کی علینا مہرجان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں ہمارے لئے کھیلنا مشکل ہے ،بعض لوگ زخمی ہیں اور کچھ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں ، یہ انتہائی دردناک صورتحال ہے ۔ان کی ڈبلز پارٹنر نبیتاشریستھا نے کہا کہ والدین اور اہل خانہ خیمے میں رہ رہے ہیں لہٰذا یہ خاصا مشکل ہے جبکہ گھر بھی تباہ ہو چکا ہے ۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 12:13:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :