بھارتی کرکٹ بورڈ کا چیمپئنز لیگ ٹی20 کو ختم کرنے کا فیصلہ

منگل 28 اپریل 2015 12:46

بھارتی کرکٹ بورڈ کا چیمپئنز لیگ ٹی20 کو ختم کرنے کا فیصلہ

کلکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اپریل۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بی سی سی حکام کے اس معاملے پر ایونٹ کی گورننگ کونسل سے بھی گفت وشنید ہوئی ہے ۔کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹ جنوبی افریقہ کو بھی چیمپئنز لیگ سے متعلق فیصلے سے آگاہ کردیاگیا ہے ۔ براڈ کاسٹنگ اور بعض دیگر معاملات کے باعث ٹورنامنٹ نہ کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 12:46:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :