امریکن آئس ہاکی لیگ، واشنگٹن کیپٹلز کامیاب

منگل 28 اپریل 2015 12:57

امریکن آئس ہاکی لیگ، واشنگٹن کیپٹلز کامیاب

نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اپریل۔2015ء) امریکن آئس ہاکی لیگ میں واشنگٹن کیپٹلز نے نیو یارک آئس لینڈر کو دو ایک سے مات دے دی۔ امریکن آئس ہاکی لیگ کے پلے آف میچز میں واشنگٹن کیپٹلز اور نیو یارک آئس لینڈر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیمیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دوسرے ہاف تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ آخری پیریڈ میں واشنگٹن کیپٹلز کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور حریف ٹیم کے خلاف ایک گول اسکور کر کے دو ایک سے کامیابی سمیٹی۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 12:57:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :