پہلا ٹیسٹ،بنگلہ دیش نے چائے کے وقفے تک 2وکٹوں پر150رنز بنالیے

منگل 28 اپریل 2015 13:50

پہلا ٹیسٹ،بنگلہ دیش نے چائے کے وقفے تک 2وکٹوں پر150رنز بنالیے

کھلنا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اپریل۔2015ء) دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چائے کے وقفے تک 2وکٹوں کے نقصان پر150 رنزبنا لیے ہیں۔ شیخ ابونصیر سٹیڈیم،کھلنا میں کھیلنے جانے والے میچ میں بنگلہ دیشی اوپنرز تمیم اقبال اور امرالقیس نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور پاکستانی فاسٹ باؤلرز کے تمام سہتے ہوئے اپنی ٹیم کو 52رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔

اس موقع پر لیگ سپنر یاسر شاہ نے اپنی باؤلنگ کا جادو جگاتے ہوئے اظہر علی کی مدد سے تمیم اقبال کو25کے انفرادی سکور پر پوویلین واپس بھیج کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی جس کے بعد سومیا سرکار اور نئے آنیوالے بلے باز مومن الحق نے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔

(جاری ہے)

امراالقیس 51رنز بنانے کے بعد محمد حفیظ کی گیند پر انہی کو کیچ تھما کر پوویلین لوٹ گئے۔

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے بلے باز محمو داللہ ریاض نے مومن الحق کے ساتھ مل کر ٹیم کا سکور آگے بڑھانا شروع کیا تو پاکستانی فیلڈرز نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں کھلاڑیوں کے کیچز چھوڑے۔ پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کھانے کے وقفے تک بنگلہ دیش کے 2وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بنا لیے تھے۔مومن الحق 35اور محمو داللہ ریاض 31رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے کامیاب باؤلرز یاسر شاہ اور محمد حفیظ رہے۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 13:50:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :