قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ایک اوراعزاز اپنے نام کر لیا

منگل 28 اپریل 2015 14:16

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ایک اوراعزاز اپنے نام کر لیا

کھلنا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اپریل۔2015ء) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں جب مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کر تے ہوئے مصباح الحق گراؤنڈ پر اترے تو وہ 1980ء کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں قیادت کے فرائض سر انجام دینے والے معمر ترین کپتان بن گئے۔

(جاری ہے)

کھلنا ٹیسٹ کھیلنے والے مصباح الحق کی عمر اس وقت 40سال اور 335دن ہے۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 14:16:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :