کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ ان کو کرائے پر دے دیا جائے،جاوید میانداد

منگل 28 اپریل 2015 14:38

کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ ان کو کرائے پر دے دیا جائے،جاوید میانداد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) پاکستان کے سابق عظیم بیٹسمین جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ ان کو کرائے پر دے دیا جائے۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ٹیم آج جس مقام پر کھڑی ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ بنگلہ دیش جیسی ٹیم کے ہاتھوں اتنی بدترین شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کھلاڑی باصلاحیت اور پرفارمنس دینے والے ہیں لیکن پی سی بی میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو صرف بورڈ میں وقت گزارنے اور ٹیم کو تباہ کرنے آتے ہیں۔ انہیں ٹیم کی اچھی یا بری پرفارمنس سے کوئی سروکار نہیں انہیں صرف اپنی تنخواہیں اور بھاری بھر کم مراعات چاہئیں۔ جاوید میانداد نے کہا کہ کرکٹ بورڈ میں بیٹھے لوگ جب تک تبدیل نہیں کئے جائیں گے ٹیم کی کارکردگی میں بھی تبدیلی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی سی بی کو کرائے پر انہیں دے دیا جائے تو وہ ٹیم کو اپنے پیروں پر کھڑا کرسکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 14:38:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :