سابق عالمی نمبر ایک لی چونگ وی پر ڈوپنگ کی سزا کم ، کھیل دوبارہ شروع کرنے کی اجازت

منگل 28 اپریل 2015 14:40

کوالالمپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) بیڈمنٹن کے عالمی ادارے نے غیر ممنوعہ ادویات کے استعمال میں پابندی کا سامنا کرنے والے ملائیشیاء کے سابق عالمی نمبر ایک لی چونگ وی کی سزا کم کرکے انھیں یکم مئی سے کھیل دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن نے کہا ہے کہ انسداد ڈوپنگ پینل اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ لی نے حادثاتی طور پر خوراک میں ممنوعہ ڈرگ کا استعمال کیا۔ پینل کا کہنا ہے کہ لی کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے تاہم وہ اس نتیجہ پر پہنچا ہے یہ جان بوجھ کر ڈوپنگ کا کیس نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 14:40:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :