اسٹٹ گارٹ ٹینس،خواتین ٹینس ٹائٹل جرمنی کی اینجلیک کربر کے نام

منگل 28 اپریل 2015 14:40

اسٹٹ گارٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) خواتین ٹینس ٹائٹل جرمنی کی اینجلیک کربر کے نام رہا، فاتح کھلاڑی نے ایک سیٹ کے خسارے کے بعد میچ میں شاندار واپسی کی۔اسٹٹ گارٹ جرمنی میں ہونے والا مقابلہ ابتداء سے اختتام تک سنسنی خیز رہا،عالمی نمبر 14 جرمنی کی اینجلیک کربر اپنے سے زیادہ تجربہ کار کیرولائن کے خلاف ڈٹ گئیں۔

(جاری ہے)

پہلا سیٹ سابق عالمی نمبر ایک کیرولائن نے 3-6 سے جیتا تو ان کی یک طرفہ کامیابی کے امکانات روشن ہوئے لیکن اینجلک نے ہمت نہ ہاری۔جرمن پلیئر نے اگلے دونوں سیٹس جیت کر شاندار فتح اپنے نام کی، انہوں نے 1-6 اور 5-7 سے اپنی حریف کو زیر کیا اور سیزن کا دوسرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔اینجلک کربر نے ٹاپ سیڈ ماریا شراپووا کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 14:40:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :