بنگلہ دیش کیخلاف پاکستانی بیٹسمین سمیع اسلم کا ٹیسٹ ڈیبیو

منگل 28 اپریل 2015 15:29

بنگلہ دیش کیخلاف پاکستانی بیٹسمین سمیع اسلم کا ٹیسٹ ڈیبیو

کھلنا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں نوجوان اوپننگ بیٹسمین سمیع اسلم پاکستان کی جانب سے ڈیبیوکررہے ہیں۔بنگلہ دیش کیخلاف آخری ون ڈے میں ڈیبیوکرنے والے سمیع اسلم ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے، وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیوکرنے والے دوسوبیسویں پلئیرہیں۔

(جاری ہے)

انیس سالہ سمیع اسلم کوڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس پرٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا، انہوں نے اکیس فرسٹ کلاس میچزمیں سینتیس اعشاریہ چھ پانچ کی اوسط سے ایک ہزارتین سواٹھارہ رنزاسکورکئے، جس میں پانچ سنچریاں اورتین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے سمیع اسلم پاکستان انڈرنائنٹین ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 15:29:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :