ٹیم بدل گئی، فارمیٹ بدل گیا ، قومی ٹیم کی کیچزچھوڑنے کی عادت نہ بدلی

پہلا ٹیسٹ ،پاکستانی فیلڈرز سے بنگلہ دیش کیخلاف اہم کیچز ڈراپ

منگل 28 اپریل 2015 15:41

ٹیم بدل گئی، فارمیٹ بدل گیا ، قومی ٹیم کی کیچزچھوڑنے کی عادت نہ بدلی

کھلنا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) ٹیم بدل گئی، فارمیٹ بدل گیا لیکن قومی ٹیم کی کیچزچھوڑنے کی عادت نہ بدلی، پاکستانی فیلڈرزنے بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روزاہم کیچزڈراپ کئے،شاہین فیلڈنگ کریں،اورکیچزڈراپ نہ ہوں،ایسا ممکن نہیں،بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روزبھی قومی فیلڈرزکا یہی حال رہا،اٹھارویں اوورمیں ذوالفقاربابرکی گیند پریاسرشاہ نے باو?نڈری لائن پربنگلہ دیشی اوپنرامرل القیس کا کیچ گرادیا، اس وقت امرل القیس کا انفرادی اسکورسولہ رنزتھا،پھرمحمد حفیظ نیسلپ میں تمیم اقبال کا کیچ ڈراپ کیا جوسولہ رنزپربیٹنگ کررہے تھے، اس مرتبہ بھی بدقسمت باو?لرذوالفقاربابرہی تھے،انتیسویں اوورمیں یاسرشاہ کی گیند پراظہرعلی نے شارٹ لیگ پرمرل القیس کا ایک اورکیچ ڈراپ کیا۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 15:41:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :