سلمان بٹ کی آئی سی سی اینٹی کر پشن یونٹ سے ملاقات ملتوی

منگل 28 اپریل 2015 15:41

سلمان بٹ کی آئی سی سی اینٹی کر پشن یونٹ سے ملاقات ملتوی

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)سپاٹ فکسنگ میں پابندی کا شکار سابق کپتان سلمان بٹ کی آنٹر نیشنل کر کٹ کونسل(آئی سی سی)کے اینٹی کر پشن یونٹ سے ملاقات ملتوی ہو گئی ۔ملاقات ناگزیر وجو ہات کی بنا پر ملتوی کی گئی ۔ تر جمان آنٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق سپاٹ فکسنگ میں پابندی کا شکار سابق کپتان سلمان بٹ کی آنٹر نیشنل کر کٹ کونسل کے اینٹی کر پشن یونٹ سے ملاقات ملتوی ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابقسلمان بٹ کی آئی سی سی اینٹی کر پشن یو نٹ سے ملاقات ناگزیر وجو ہات کی بنا پر ملتوی کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ سلمان بٹ نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئی سی سی کی جانب سے ڈومیسٹک کر کٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کے بعد آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ انہیں بھی ڈومیسٹک کر کٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے ۔جس پر آئی سی سی نے سلمان بٹ کو دبئی ہیڈ کوارٹر طلب کیا تھا۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 15:41:31