زمبابوے سیکیورٹی وفد پاکستان میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 4مئی کو لاہور آئے گا

منگل 28 اپریل 2015 16:01

زمبابوے سیکیورٹی وفد پاکستان میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 4مئی کو لاہور آئے گا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) زمبابوئے کر کٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 4مئی کو لاہور آئے گا۔

(جاری ہے)

تر جمان پی سی بی کے مطابق زمبابوئے کر کٹ بورڈ کا ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کے بعد زمبابوئے سیکیورٹی وفد 4مئی کو سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لاہور آئے گا۔جہاں وہ قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کر کٹ اکیڈمی میں زمبابوین ٹیم کی رہائش اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی ۔واضح رہے کہ پی سی بی چےئر مین نے زمبابوئے کر کٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران صدرمملکت جتنی سیکیورٹی فراہم کر نے کی یقین دہانی کر وائی تھی ۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 16:01:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :