بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے قومی ٹیم فیورٹ ہے ،سابق کر کٹر ز

منگل 28 اپریل 2015 16:01

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے قومی ٹیم فیورٹ ہے ،سابق کر کٹر ز

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) ون ڈے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے باوجود بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے سابق کرکٹرز نے قومی شاہینوں کو فیورٹ قرار دے دیا۔گرین شرٹس کیخلاف تاریخ میں پہلی بار بنگالی ٹائیگرز کے تین ون ڈے کی سیریز اور واحد ٹی ٹوئنٹی جیتنے کی وجہ سے حوصلے بلند ضرور ہیں۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی کے مطابق دو ٹیسٹ کی سیریز میں کپتان مصباح الحق اور یونس خان کی واپسی سے شکست خوردہ ٹیم کا حوصلہ بلند ہوگا اور وہ پورے پوٹینشل سے کھیل کر ٹیسٹ جیتیں گے۔

ہالینڈ کی جانب سے انیس چھیانوے کا ورلڈ کپ کھیلنے والے پاکستانی نڑاد کرکٹر عاصم خان نے قومی شاہینوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شکستوں کو بھلا کر ٹیسٹ سیریز کھیلیں اور فتح کیلئے محمد حفیظ سمیت تمام بلے باز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔کرکٹرز کی رائے میں بنگلہ ٹائیگرز کو ٹیسٹ میں دھول چٹانے کیلئے قومی شاہینوں کو تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 16:01:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :