کینڈین ماسٹر بیڈمنٹن چیمپئن شپ ، پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

منگل 28 اپریل 2015 16:55

کینڈین ماسٹر بیڈمنٹن چیمپئن شپ ، پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) کینڈین ماسٹر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے خیبرپختونخواپولیس کے میاں صداقت شاہ اور لاہور کے ندیم اسحاق نے انڈر 35 کیٹیگری کے ڈبل میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی،کینڈا کے شہر ایڈمنٹن میں منعقدہ کینڈین ماسٹر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں اندر35 کے سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ نمبر ون کینڈا کے بوبی ولیم اور روچرڈ الپر نے پاکستان کے میاں صداقت شاہ اور ندیم اسحاق کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 21-19 اور22-20 سے شکست دیدی ،جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا کے انیل اور کینڈا کے رچرڈ وائٹ نے آسٹریلیا کے رچرڈ اور ویلسن کو 21-14 اور21-12 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔

جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے میاں صداقت شاہ اور ندیم اسحاق کی جوڑی نے آسٹریلیا کے رچرڈ اور ویلسن کو21-12 اور21-19 سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

جبکہ مکس ڈبل کواٹر فائنل میں انڈر35 کیٹگری میں پاکستان کے میاں صداقت اور کینڈا کی کریس لی کو آسٹریلیا کے ڈیوڈ اور جیری کے ہاتھوں 21-15 اور21-18 سے شکست کا سا منا کرنا پڑھا ،جبکہ سنگل کیٹگری انڈر35 کے کواٹر فائنل میں کینڈا کے بوبی ویلم نے پاکستان کے صداقت شاہ کو 21-15 اور21-18 سے شکست دیدی،خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خان اور سیکرٹری امجد خان نے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ کینڈین ماسٹر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کرنا نہ صرف پاکستان بلکہ خیبرپختونخوا پولیس کیلئے بھی اعزاز کی بات ہے جس کے کھلاڑی نے انٹر نیشنل سطح پر ملک وقوم کانام رو شن کیا ۔

انہوں نے امید ظاہر کی آئندہ بھی اس قسم کی پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے ۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 16:55:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :