ڈسٹرکٹ پشاور رائٹ ٹو پلے بیڈمنٹن لیگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

منگل 28 اپریل 2015 16:56

ڈسٹرکٹ پشاور رائٹ ٹو پلے بیڈمنٹن لیگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) ڈسٹرکٹ پشاور رائٹ ٹو پلے بیڈمین لیگ چیمپئن قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئی جسکا باضابطہ افتتاح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے قانون ممبر صوبائی اسمبلی عارف یوسف نے کیا ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پشاور بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر انٹر نیشنل کھلاڑی میاں صداقت شاہ ، آرگنائزنگ سیکرٹری حیات الله،سیکرٹری بیڈمنٹن سیکرٹری امجد خان ،مسعود جان ، کوچ ندیم خان، انٹر نیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی مراد علی ،سابق بیڈمنٹن ویمن پلیئر مس صباء سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور رائٹ ٹو پلے کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس ودود بیڈمنٹن ہال میں منعقدہ بیڈمنٹن لیگ میں بوائز انڈر14 میں نورزمان نے تیمور کو 21-12,21-13 سے شہاب نے محمد شہباز کو 21-19 اور21-18 سے ، حذیفہ خان نے عامر خورشید کو 21-14,21-15 سے کامیابی حاصل کی ، جبکہ اسماعیل خان نے جنید خان کو 21-14 اور21-13 سے شکست دی ، چیمپئن شپ میں گرلز انڈر15 میں سلینا ارشد نے خفظہ احمد کو 21-13 اور21-14 سے شکست دی ، فاطمہ قمر نے لائبہ کامران کو 21-19 اور21-18 سے شکست دی ، امنا الیاس نے ماریہ طارق کو 21-14 اور21-10 سے ہرایا جبکہ سارا خان نے شافیہ ثاقب کو 21-15 اور21-17 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،جبکہ ویمن ڈبل میں معسوم اور سمویہ نے بشریٰ اور نادیہ کو 21-13 اور21-19 سے شکست دی جبکہ عروج احمد اور فوزیہ نے امبر اور زرآفشاں کو 21-13,21-18 سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ، انڈر19 کیٹگری میں نبیل نے دانیال کو 21-13,21-19 سے اختشام نے عاطف کو 21-18 اور21-16 سے شکست دی عثمان شاہ نے توصیف کو 21-18 اور21-19 سے شکست دی ، باسط نے شہزاد کو 21-16 اور21-11 سے ہرایا ، فواد عالم نے مہمند کو 21-14,21-19 سے حبیب نے واجد کو 21-18 اور21-12 سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ پروفیشنل ڈبلز میچز آج کھیلئے جائینگے۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 16:56:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :