انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 ہاکی چیمپئن شپ ایبٹ آباد نے جیت لی

منگل 28 اپریل 2015 16:56

انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 ہاکی چیمپئن شپ ایبٹ آباد نے جیت لی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ہاکی چمپئن شپ ایبٹ آباد نے جیت لی،فائنل میچ میں فاتح ٹیم نے مردان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آ ئی کے مرکزی رہنما آصف زبیر شیخ نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ومیڈلز تقسیم کئے ۔ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام ایبٹ آباد کے اقبال خان ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں میزنان ٹیم ایبٹ آباد نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد مردان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی۔

پہلے کواٹر میں ایبٹ آباد کے فارورڈ عادل نے تیسرے منٹ میں گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جبکہ ساتویں منٹ میں تیمور نے گول سکور کر کے مقابلہ دو صفر کر دیا، اس دوران مردان کو پنلٹی سٹروک ملا جو کہ اس نے ضائع کر دیا ،ایبٹ آباد کے عادل نے دوسر اکرتے ہوئے مقابلہ چار ایک کردیا،میچ کے آخری لمحات میں ایبٹ آباد کے فارورڈ سردار عمر نے گول بنا کر مقابلہ پانچ کر دیا۔

(جاری ہے)

مردان کی جانب سے واحد گول ایمل نے کیا ۔اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے رہنما آصف زبیر شیخ نے ونر ٹیم کو گولڈ میڈل جبکہ رنر ٹیم کو سلور میڈل پہنائے گئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود سینیئر صحافی سردار شفیق احمد، طاہر منیر اعوان ،راجہ ہارون، اولمپئن لالہ فضل رحمن، نعیم اختر، راجہ منیر خان اور سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر غنی الرحمن بھی موجود تھے۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 16:56:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :