پی ایچ ایف کو قومی ہاکی ٹیم کی کٹس کیلئے اسپانسرز شپ مل گئی

بدھ 29 اپریل 2015 14:32

پی ایچ ایف کو قومی ہاکی ٹیم کی کٹس کیلئے اسپانسرز شپ مل گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) معاشی مسائل کی شکار پی ایچ ایف کو قومی ہاکی ٹیم کی کٹس کیلئے اسپانسرز شپ مل گئی،سیکرٹری فیڈریشن نے ہاکی کے حالات جلد بہتر ہونے کی نوید سنادی۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کی کٹس کی تقریب رونمائی ہوئی۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ کی ہاکی بنانے والی ایک نجی فرم نے اگلے چار سال کیلئے کٹس اسپانسرز کرنے کا پی ایچ ایف سے معاہدہ کیا ہے اور کھلاڑیوں کی کٹس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔

اسپانسرز حکام نے قومی کھیل کو آئندہ بھی اسپانسرز کرنے کا عزم ظاہر کیا جبکہ ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ اچھے دن نہیں رہے تو برے بھی نہیں رہیں گے۔سیکرٹری فیڈریشن کے مطابق آسٹریلیا جانیوالی قومی ٹیم کے ڈیلی الاوٴنسز کے معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/04/2015 - 14:32:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :