ہوبارٹ انٹرنیشنل چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

جمعہ 1 مئی 2015 14:27

ہوبارٹ انٹرنیشنل چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

ہوبارٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) ہوبارٹ انٹرنیشنل چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ کل سے آسٹریلیا میں شروع ہورہا ہے، قومی ٹیم پہلے میچ میں میزبان ٹیم کے مدمقابل آئیگی، دوہزارسولہ اولمپک کے کوالیفائنگ راؤنڈاورورلڈ لیگ سیمی فائنل کی تیاری کیلئے ہوبارٹ انٹرنیشنل چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ کا آغازہفتے سے ہورہا ہے، جس میں عالمی نمبرایک آسٹریلیا، پاکستان، کوریا کے علاوہ آسٹریلیا اے کی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کا آغازآسٹریلیا ایاورجنوبی کوریا کے میچ سے ہوگا، دوسرے میچ میں گرین شرٹس کوکابورازسے مقابلہ کریں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے کھیلا جائے گا، قومی ٹیم ایونٹ میں آسٹریلیا اور کوریا کیخلاف دودوجبکہ نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا اے کیخلاف ایک ایک میچ کھیلے گی۔

وقت اشاعت : 01/05/2015 - 14:27:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :