فتح کی متلاشی قومی کرکٹ ٹیم نے آخری ٹیسٹ میچ سے قبل پریکٹس کا آغاز کر دیا،میچ پرسوں شروع ہو گا

پیر 4 مئی 2015 14:44

فتح کی متلاشی قومی کرکٹ ٹیم نے آخری ٹیسٹ میچ سے قبل پریکٹس کا آغاز کر دیا،میچ پرسوں شروع ہو گا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) قومی کر کٹ ٹیم کیمنیجرنوید اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہیں اور پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ہیں، کھلاڑیوں کے فٹنس معیار کو برقرار رکھنے کے لئے پریکٹس سیشن کے بعد فزیکل ٹریننگ کرائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق دورہ بنگلا دیش پر موجود فتح کی متلاشی قومی کرکٹ ٹیم نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ سے قبل پریکٹس کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہیں اور پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے لئے کھیل کے تینوں شعبوں پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ ٹیم منیجر نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے فٹنس معیار کو برقرار رکھنے کے لئے پریکٹس سیشن کے بعد فزیکل ٹریننگ کرائی جائے گی۔

کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ رینکنگ میں تنزلی سے بچنے کے لئے بنگال ٹائیگرز کو ہر حال میں قابو کرنا ہوگا۔ دوسری جانب میزبان ٹیم کے کپتان مشفیق الرحیم ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سوئیپ کے ساتھ تاریخ رقم کرنے کے خواہاں ہیں۔ بنگلا دیش کے خلاف سیریز کا آخری ٹیسٹ بدھ کو ڈھاکہ میں ہوگا۔

وقت اشاعت : 04/05/2015 - 14:44:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :