جریدے کے غلط کیپشن نے برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کو مشکل میں ڈال دیا

منگل 5 مئی 2015 11:31

جریدے کے غلط کیپشن نے برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کو مشکل میں ڈال دیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مئی۔2015ء) ایک امریکی سیلیبریٹی میگزین کے غلط کیپشن نے ٹینس اسٹار اینڈی مرے کو باپ بننے کی خوش خبری دے کرمشکل میں ڈال دیا حالانکہ یہ خوشخبری اینڈی راڈک کو ملی تھی جن کی اہلیہ بروکلین ڈیکر کے یہاں پہلی بار ولادت متوقع ہے ۔ اینڈی مرے کے پرستار بھی ٹوئٹر پر تصویر کے ساتھ یہ خبر دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اینڈی مرے اور بروکلین ڈیکر کے یہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے کیونکہ سکاٹش ٹینس پلیئر کی تو حال ہی میں پرانی گرل فرینڈ کم سیئرز سے شادی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس غلطی کو نظر انداز کر کے اینڈی مرے نے حقیقی والدین کو مبارکباد دی ہے ۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 11:31:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :