بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی ایشوینی پونپا ملکی وزارت کھیل سے ناراض

منگل 5 مئی 2015 11:43

بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی ایشوینی پونپا ملکی وزارت کھیل سے ناراض

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مئی۔2015ء) بھارت کی بیڈ منٹن پلیئر ایشوینی پونپا نے وزارت کھیل کی جانب سے اولمپک گیمز میں زیادہ میڈلز یقینی بنانے کے مجوزہ منصوبے ٹاپ کیلئے خود سمیت ساتھی کھلاڑی جوالا گٹا کو نظر انداز کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ 45کھلاڑیوں کو نہ جانے کس بنیاد پر منتخب کیاگیا ہے حالانکہ ان کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔ واضح رہے کہ ٹارگٹ فاراولمپکس سکیم کے تحت منتخب کھلاڑیوں کو حکومت میگا ایونٹ کی تیاری کیلئے رقم فراہم کرے گی ۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 11:43:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :