بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول جاری کر دیا گیا

منگل 5 مئی 2015 11:51

بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول جاری کر دیا گیا

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مئی۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم سات جون کو ڈھاکہ پہنچے گی، سیریز کا واحد ٹیسٹ میچ فتح اللہ سٹیڈیم میں 10 جون سے کھیلا جائے گا جو اس سٹیڈیم میں 9 سال بعد پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد 18، 21 اور 24 جون کو تین ایک روزہ میچز شیربنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، میرپور میں کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 11:51:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :