رافیل نڈال کا میڈرڈ ماسٹرزمیں پرانا ریکٹ استعمال کرنے کا فیصلہ

منگل 5 مئی 2015 12:49

رافیل نڈال کا میڈرڈ ماسٹرزمیں پرانا ریکٹ استعمال کرنے کا فیصلہ

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مئی۔2015ء) سپینش کھلاڑی رافیل نڈال نے میڈرڈ ماسٹرزمیں پرانا ریکٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق شہرہ آفاق ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ میچوں کے دوران بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے کے خاطر میڈرڈ ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ اور سیزن کے باقی ایونٹس میں اپنے پرانے ریکٹ کے ساتھ ٹینس کورٹ میں قدم رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اٹھائیس سالہ پلیئر نے زور دار شاٹس اور گیند کو اسپن کرنے کیلئے گزشتہ دو ٹورنامنٹس میں نیا ریکٹ استعمال کیا تھا لیکن وہ نتائج سے مطمئن نہیں ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے پرانے ریکٹ سے کھیل رہے ہیں اور اس کے عادی ہو چکے ہیں لہٰذا ٹینس ریکٹ کی تبدیلی کافیصلہ کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 12:49:47