خراب فارم کے باوجود ہتھیار نہیں ڈالوں گا ، سعید اجمل

منگل 5 مئی 2015 13:25

خراب فارم کے باوجود ہتھیار نہیں ڈالوں گا ، سعید اجمل

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء)پاکستان کر کٹ ٹیم کے مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل نے بنگلہ دیش کیخلاف اپنی باقص کارکردگی پر اپنا دفاع کر تے ہوئے کہا ہے کہ راتوں رات سب ٹھیک نہیں ہو سکتا میں نے بنگلہ دیش انے سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ردھم میں آنے کیلئے وقت درکار ہو گا توقعات پر پورا نہ اترنے پر مجھے بھی مایوسی ہوئی ،پابندی عائد کئے جانے کے 8ماہ کیر ئیر کا مشکل ترین دور تھا ،صرف شاندار ماضی کی بنیاد پر نہیں بھرپور اعتماد کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ایکشن میں اصلاح کے بعد ماضی جیسی کارکردگی نہ دوہرانے والے سعید نے ایک انٹرویو میں کہاکہ پابندی عائد کیے جانے کے بعد8ماہ کیریئر کا مشکل ترین دور تھے، مجھے اندازہ تھا کہ اگلا سفر بھی آسان نہیں ہوگا، بنگلہ دیش آنے سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ ردھم میں آنے کیلیے وقت درکار ہوگا، قوم کی توقعات پر پورا نہ اترنے پر مایوس ہوں،میں نے کوچ اور کپتان سے بات کی ان کے ذہن میں میرے لیے ایک پلان ہے،اعتماد بحال کرنے کیلیے وقت کی ضرورت ہوگی یہ راتوں رات نہیں ہوسکتا، انھوں نے کہا کہ صرف شاندار ماضی کی بنیاد پر کیریئر جاری نہیں رکھنا چاہتا، بھرپور کارکردگی کیساتھ میدان میں جگہ برقرار رکھنے کی خواہش ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت حالات سازگار نظر نہیںآ تے لیکن آنے والے دنوں میں میرے کھیل میں نمایاں بہتری نظر آئیگی، سعید اجمل نے کہا کہ میں نے اپنا ایکشن زیادہ تبدیل نہیں کیا تاہم اس سے ”دوسرا“ موثر ثابت نہیں ہورہی، یوں مجموعی کارکردگی متاثر ہوگئی، بہتری کیلیے بھرپور کوشش کررہا ہوں، نئے زاویے سے گیندوں پر کام بھی کیا پْر امید ہوں کہ کچھ عرصے بعد سب کو ایک بار پھر پرانا سعید اجمل نظر آئیگا۔

انھوں نے کہا کہ یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے یو اے ای میں میرا خلا بخوبی پْر کیا،کھیلنے کا موقع ملنا ان کا حق تھا تاہم کھلنا ٹیسٹ میں بے جان پچ پر شاید ہی کسی اسپنر کی کوئی گیند ٹرن ہوئی ہو، بنگلہ دیش نے کھیل کے تینوں شعبوں میں جس فارم کا مظاہرہ کیا اسے پیش نظر رکھتے ہوئے کوئی بھی ٹیم ہوتی اسے مشکل پیش آتی۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 13:25:19