ایشین سکواش چیمپیئن شپ سیمی فائنل ،پاکستانی فرحان اور ناصر آمنے سامنے

منگل 5 مئی 2015 13:26

ایشین سکواش چیمپیئن شپ سیمی فائنل ،پاکستانی فرحان اور ناصر آمنے سامنے

کویت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء)پاکستان کے فرحان زمان اورناصراقبال ایشین اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں آج ایکشن میں نظرآئیں گے۔

(جاری ہے)

کویت میں جاری ایشین اسکواش چیمپیئن شپ کے انفرادی ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں الیونتھ سیڈ پاکستان کے فرحان زمان نے ٹاپ سیڈ میکس لی کوتین صفرسے ہراکراپ سیٹ کردیا،، فرحان نے بارہ دس، گیارہ نواورپندرہ تیرہ کے اسکورکیساتھ فتح حاصل کی، سیمی فائنل میں فرحان زمان کا مقابلہ فورتھ سیڈ لیواوسے ہوگا۔ دوسر ے کوارٹرفائنل میں پاکستان کے ناصراقبال نے سیکنڈ سیڈ بھارت کے سوروگھوسل کوہراکراپ سیٹ کردیا، ناصرنے بھارتی حریف کوپچھترمنٹ میں تین ایک سیزیرکیا، ناصراقبال سیمی فائنل میں کویت کے عبداللہ المیزائن کے مدمقابل آئیں گے۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 13:26:13