قومی کھیلوں کی ترقی وترویج کے لئے پاکستان اولیمپک ایسوسی ایشن اپنا کردار اداکرتی رہے گی ، جنرل سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود

منگل 5 مئی 2015 13:26

قومی کھیلوں کی ترقی وترویج کے لئے پاکستان اولیمپک ایسوسی ایشن اپنا کردار اداکرتی رہے گی ، جنرل سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان اولیمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد محمود نے کہاہے کہ قومی کھیلوں کی ترقی وترویج کے لئے پاکستان اولیمپک ایسوسی ایشن اپنا کردار اداکرتی رہے گی ۔ قومی کھیل ہاکی کو پرموٹ کر نے کے لئے گراس روٹ لیول پر ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ رشید الحسن ہاکی اکیڈیمی کی اپنی مدد آپ کے تحت اس کاوش کو ہم عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

جوکہ قومی کھیل میں نام کمانے کے بعد شہر ہاکی گوجرہ کی نرسری کو پروان چڑھارہے ہیں ۔ رشید الحسن ہاکی اکیڈیمی کی کاوشوں کو پاکستان اولیمپک ایسوسی ایشن سراہتے ہوئے اپنی جنرل کونسل کی باڈی میں اس کو انٹر نیشنل ٹورز اور سکالرشپ کے دینے کی تجویزصدر اولمپک ایسوسی ایشن جنری (ر) سید عارف حسین کو دے گی ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو گوجرہ آمد پرگورنمنٹ ڈگری کا لج کی گرا ؤنڈ میں رشیدالحسن ہاکی اکیڈیمی اور دی گوجرہ ہاکی کلب کے مابین منعقدہ نمائشی ہاکی میچ کے دوان گفتگو کررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں فخر ہے انڈیا کے اندر منظور الحسن اور رشید الحسن کی ہاکی فتح نے اس وقت کی وزیر اعظم اندر اگاندھی کو اسٹیڈیم سے باہر جانے پر مجبور کردیا ۔ خالد محمود نے کہاکہ پاکستان اولیمپک ایسوسی ایشن قومی کھیل سمیت دیگر کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے کے لئے سپورٹس کو سکول سطح سے منظم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کامیاب نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کروانے پر منظور الحسن اور رشید الحسن کی گراں قدر خدمات کو سراہا ۔ نمائشی ہاکی میچ میں دی گوجرہ ہاکی کلب گوجرہ نے رشید الحسن ہاکی اکیڈیمی کو صفر کے مقابلہ ایک گول سے شکست دے کر میچ جیت لیا ۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 13:26:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :