پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں ویٹ لیفٹنگ کے مقابلے 20 مئی سے میں شروع ہوگا

منگل 5 مئی 2015 13:27

پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں ویٹ لیفٹنگ کے مقابلے 20 مئی سے میں شروع ہوگا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں ویٹ لیفٹنگ کے مقابلے 20 مئی سے لاہور میں شروع ہوگا،ایونٹ کے چیف کوآرڈینیٹر محمد راشد ملک نے بتایا کہ ویٹ لیفٹنگ کے مقابلوں میں 8ملکوں کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش،چین، نیپال ،افغانستان ، قطراور سری لنکا شامل ہیں اور یہ مقابلے 26 مئی تک جاری رہیں گے ، انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا ہے مرد کھلاڑیوں کومحمد الیاس بٹ اور علی اسلم چوہدری پنجاب یونیورسٹی میں جبکہ خواتین کھلاڑیوں کو اویس اکبر اور نزت جبین ریلوے سٹیڈیم میں جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں، تربیتی کیمپ میں 16مرد اور 14 خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، راشد ملک نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں مردوں کے 8 اور خواتین کے 7 ایونٹس منعقد ہونگے، مردوں کے ایونٹ میں 56 کلوگرام،62 کلوگرام،69 کلوگرام،77 کلوگرام،83 کلوگرام، 94کلوگرام،105 کلوگرام اور پلس105کلوگرام جبکہ خواتین کے ایونٹ میں 48 کلوگرام،53کلوگرام، 58 کلوگرام، 63کلوگرام،69کلوگرام، 75 کلوگرام اور پلس 75 کلوگرام کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں،

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 13:27:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :