باغی لیگ سے کوئی خطرہ نہیں ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ

منگل 5 مئی 2015 14:01

باغی لیگ سے کوئی خطرہ نہیں ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نئی باغی لیگ کو خطرہ سمجھنے کیلئے تیار نہیں،نئی باغی لیگ پاکستانی کرکٹ میں ہلچل نہ مچا سکی، پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اسے خطرہ سمجھنے کو تیار نہیں۔ پی سی بی کو یقین ہے کہ اگر ایونٹ ہوا تو بھی بڑے نام اس سے دور ہی رہیں گے۔ماضی میں آئی سی ایل کے نام سے ہونے والی باغی لیگ میں پاکستان کے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا، سابق کپتان انضام الحق، محمد یوسف، عمران نذیر اور عمران فرحت اور عبدالرزاق جیسے کھلاڑی لیگ کے اہم کھلاڑی سمجھے جاتے تھے۔

آئی سی ایل میں اکثریت ریٹائرڈ یا ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی جو بورڈ سے نالاں تھے ،آئی سی ایل میں قومی کھلاڑیوں کی سلیکشن کا کام سابق سلیکٹر معین خان نے کیا، لاہور بادشاہ کے نام سے ٹیم رجسٹرد ہوئی جس کی کوچنگ کے فرائض بھی معین خان نے انجام دیئے۔

(جاری ہے)

ایونٹ جب مالی نقصان کے سبب ختم ہوا تو دنیا بھر کے کرکٹرز کی طرح پاکستانی کھلاڑی بھی واجبات سے محروم رہے۔

یہی وجہ ہے کہ جب بھارتی کاروباری گروپ کی طرف سے دوبارہ لیگ کرانے کا اعلان ہوا تو پی سی بی اسے خطرہ نہیں سمجھ رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ تاحال بورڈ نے کسی اجلاس میں اس حوالے سے کوئی تبادلہ خیال تک نہیں کیا۔ لیکن بعض آفیشلز غیررسمی بات چیت کے دوران اس بات پر متفق نظر آئے کہ بڑے پاکستانی کرکٹرز کے لیگ سے معاہدے کا امکان خاصا کم ہے۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 14:01:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :