برازیل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے بعد سٹیڈیم میدان جنگ بن گیا

منگل 5 مئی 2015 14:42

برازیل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے بعد سٹیڈیم میدان جنگ بن گیا

برازیلیا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مئی۔2015ء) برازیل میں مقامی فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتام پر سٹیڈیم میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برازیل کے فٹ بال ٹورنامنٹ میں روایتی حریف ٹیموں سانتوس اور پالمائیرز کے درمیان میچ دو دو سے برابری پر ختم ہوا جس کے بعد میزبان سانتوس کو ایگریگیٹ پر دو ایک کی کامیابی کے ساتھ ساؤ پولو فٹ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل بھی جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا ۔

سٹیڈیم میں موجود سانتوس کے شائقین اپنے جذبات کو قابو میں نہ رکھ سکے اور جیت کا جشن منانے گراؤنڈ میں لپکے تو حریف ٹیم کے مداحوں نے ان پر حملہ کر ڈالا۔ دیکھتے ہی دیکھتے فٹ بال سٹیڈیم میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا تاہم فاتح ٹیم کو تقریب انعامات کے لیے چالیس منٹ تک ڈریسنگ روم میں انتظار کرنا پڑا۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 14:42:58