میڈرڈ اوپن ٹینس ، جان انسر اور فیلشیانو لوپیز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

منگل 5 مئی 2015 14:50

میڈرڈ اوپن ٹینس ، جان انسر اور فیلشیانو لوپیز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مئی۔2015ء) امریکہ کے جان انسر اور سپین کے فیلشیانو لوپیز نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپین کے شہر میڈرڈ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے ، امریکہ کے جان انسر نے فرانس کے آدریان کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی ۔

(جاری ہے)

امریکی سٹار کی فتح کا سکور سات چھ اور چھ چار رہا ۔ میزبان ملک کے لوپیز کا جرمن حریف بنجامین بیکر کے خلاف کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ لوپیز نے بیکر کو کانٹے کے مقابلے میں سات پانچ ، تین چھ اور چھ چار سے مات دی ۔ سنگلز ہی کے ایک اور میچ میں اٹلی کے فابیو نے کولمبیا کے سینٹیاگو کو ناک آؤٹ کیا جبکہ اٹلی ہی کے لوکا وانی کو آسٹریلوی حریف برنرڈ ٹومک کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 14:50:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :