پی سی بی کی نااہلی،مختصر فارمیٹ کے کپتان شاہد آفریدی سپر 8ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ان ایکشن نہیں ہوں گے

منگل 5 مئی 2015 16:06

پی سی بی کی نااہلی،مختصر فارمیٹ کے کپتان شاہد آفریدی سپر 8ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ان ایکشن نہیں ہوں گے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مئی۔2015ء) قومی ٹی ٹونٹی سپر 8 ٹورنامنٹ سے قبل ہی پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے ایک بری خبر سامنے آگئی ہے کیوں کہ سٹار آل راؤنڈ شاہد آفریدی نے ایونٹ کی تاریخ فائنل نہ ہونے کے باعث ملکی ایونٹ چھوڑ کر انگلینڈ میں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹار کھلاڑیو ں کی ملک میں موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 11مئی سے اقبال سٹیڈیم، فیصل آبادمیں سپر 8 ٹی ٹونٹی کروانے کا فیصلہ کیا تاہم بورڈ حکام تاحال تاریخ کا حتمی اعلان کرنے سے گریزاں ہیں۔

اس ایونٹ میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کراچی ڈولفنز کی کپتانی کے فرائض سر انجام دینے تھے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان نہ ہونے کے باعث اب ان کی ایونٹ میں شرکت کا امکان ختم ہوگیا ہے کیوں انہوں نے انگلش کاؤنٹی نارتھپٹن شائر سے ان کی ٹی ٹونٹی لیگ میں 6 میچز کھیلنے کا معاہدہ کر رکھا ہے اور مذکورہ ایونٹ 15مئی سے شروع ہو رہا ہے جس کے لیے آل راؤنڈر چند دنوں میں برطانیہ روانہ ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی تاریخوں کے بارے میں بورڈ حکام کی جانب سے فیصلہ کرنے میں تاخیر سامنے آتی رہی ہے اور اسی وجہ سے اب اس ٹورنامنٹ میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 16:06:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :