انٹر ڈویژنل ویمن جوڈو چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس شروع ،افتتاحی روز پشاور ، مردان اور سوات کے کھلاڑی چھائے رہے

منگل 5 مئی 2015 22:26

انٹر ڈویژنل ویمن جوڈو چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس شروع ،افتتاحی روز پشاور ، مردان اور سوات کے کھلاڑی چھائے رہے

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) انٹر ڈویژنل ویمن جوڈو چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئی افتتاحی روز پشاور ، مردان اور سوات کے کھلاڑی چھائے رہے ، باضابطہ افتتاح ڈائریکٹریس سپورٹس ویمن خیبرپختونخوا رشیدہ غزنونی نے کیا ان کے ہمراہ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مسعود احمد سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔

چیمپئن شپ میں مردان ، پشاور ، ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ ، ہزارہ اور سوات ڈویژن کے کھلاڑی سات مختلف ویٹ میں شرکت کررہی ہیں ۔ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور پشاور اپ لفٹ پروگرام کے باہمی اشتراک سے یوتھ گیمز کے سلسلے میں منعقدہ انٹر ڈویژنل جوڈو چیمپئن شپ میں افتتاحی روز 36 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں مردان کی عابدہ نے پشاور کی نادیہ اور ڈی آئی خان کی شیبا نے کوہاٹ کی سیما کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

40 کلوگرام ویٹ میں پشاور کی عاصمہ نے ڈی آئی خان کی حامدہ کو اور سوات کی صبیحہ نے مردان کی نیلم کو شکست دی ، 44 کلوگرام میں سوات کی نادیہ نے ہزارہ کی عابدہ کو ، پشاور کی عالیہ نے ڈی آئی خان کی سفینہ کو شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ۔48 کلوگرام میں پشاور کی ماریہ نے ہزارہ کی آصفہ ، مردان کی سمیرہ نے کوہاٹ کائنات کو شکست دیدی ، 52 کلوگرام میں مردان کی حسینہ نے پشاور کی تنزیلہ کو اور سوات کی نادیہ نے ہزارہ کی منزہ کو ہراکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔

57 کلوگرام ویٹ میں مردان کی محسنہ نے بنوں کی ناہید اور پشاور کی مقدس نے ہزارہ کی کلثوم کو شکست دی ، جبکہ اوپن ویٹ میں مردان کی عائشہ قمر نے بنوں کی سعدیہ جبکہ ڈی آئی خان کی روبی نے پشاور کی لیلیٰ کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ چیمپئن شپ میں فیصل جمیل ، محمد سعد، اقصیٰ حسین اوراحسن نے ریفریز کے فرائض انجام دیئے ۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 22:26:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :