پشاور، یوتھ گیمز ، انٹر ریجنل ویمن ہینڈ بال فائنل میں پشاور ریجن نے مردان ریجن کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

منگل 5 مئی 2015 22:26

پشاور، یوتھ گیمز ، انٹر ریجنل ویمن ہینڈ بال فائنل میں پشاور ریجن نے مردان ریجن کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) یوتھ گیمز کے سلسلے میں منعقدہ انٹر ریجنل ویمن ہینڈ بال فائنل میں پشاور ریجن نے مردان ریجن کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ بنوں نے ہزارہ ریجن کو ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹریس سپورٹس ویمن خیبرپختونخوا رشیدہ غزنونی نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن نوشہرہ گرلز کالج مس فرہاد سمیع ، ڈی پی ای مردان گرلز کالج گلنار بیگم ، مس شاہانہ ، مس ستارہ ، پشاور اپ لفٹ پروگرام کے کوارڈینٹر صلاح الدین ، ایڈمنسٹریٹر قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور جعفر شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور پشاور اپ لفٹ پروگرام کے باہمی اشتراک سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاری انٹر ریجن یوتھ گیمز کے سلسلے میں منعقدہ خواتین ہینڈ بال کا فائنل روایتی حریف مردان اور پشاور ریجن کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کے مقابلے پانچ گول سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

مردان کی طرف سے حسینہ او ر مریم جبکہ پشاو ر کی طرف سے شائستہ ، ماریہ ، عائشہ اور حسینہ اکبر نے گول کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔تیسرے پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں بنوں نے ہزارہ کو تین ایک سے ہراکر فتح حاصل کی ۔ بنوں کی طرف سے کومل ، نادیہ اور امنہ جبکہ ہزارہ کی طرف سے عائشہ گول کرنے میں کامیابی رہی ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا سات ریجن سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 22:26:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :