فیصل آباد،پی سی بی کے زیراہتمام آٹھ روزہ سپرایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ 11مئی سے شروع ہو گا

منگل 5 مئی 2015 22:32

فیصل آباد،پی سی بی کے زیراہتمام آٹھ روزہ سپرایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ 11مئی سے شروع ہو گا

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام اقبال سٹیڈیم میں آٹھ روزہ سپرایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ11مئی سے شروع ہو گا جس کے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

سپرایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 18مئی تک جاری رہے گا ، اس سلسلہ میں ڈائریکٹر پی سی بی انتخاب عالم نے کوبتایا کہ ڈے اینڈ نائٹ سپرایٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے اور پہلا میچ 5بجے شام شروع ہوا کرے گاجس میں لاہور لائنز،کراچی ڈولفن،راولپنڈی ریمز،فیصل آبادوولز،سیالکوٹ سٹیلینز،پشاور پینتھرز،ملتان ٹائیگرزاورایبٹ آبادفالکنزحصہ لیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے منظم انعقاد کے لئے مینجنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈی سی او ہوں گے تاکہ تمام تر انتظامی وحفاظتی امور کو مربوط بنایا جاسکے۔ڈائریکٹر پی سی بی انتخاب عالم نے اقبال سٹیڈیم کی تعمیر وترقی اور خوبصورت وشاندار ترتیب وڈیزائین کے ذریعے جمالیاتی حسن کو نکھارنے کے سلسلے میں ڈی سی او کے اقدامات کو بے حد سراہا اورمبارکباد دی۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 22:32:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :