ٹینس کی عالمی رینکنگ میں روسی ساحرہ ماریا شراپووا نے سیمونا ہالیپ سے دوسری پوزیشن چھین لی

بدھ 20 مئی 2015 12:11

ٹینس کی عالمی رینکنگ میں روسی ساحرہ ماریا شراپووا نے سیمونا ہالیپ سے دوسری پوزیشن چھین لی

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 مئی۔2015ء) ٹینس کی عالمی رینکنگ میں روسی ساحرہ ماریا شراپووا نے سیمونا ہالیپ سے دوسری پوزیشن چھین لی۔ روم ماسٹرز مینز ٹائٹل کے دفاع سے نووک جوکووچ نے ٹاپ پوزیشن کو مستحکم بنا لیا۔عالمی ٹینس کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق روس کی ماریا شراپووا نے روم ماسٹرز کا تیسرا ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی عالمی رینکنگ میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کرلی ‘ڈبل رولینڈ گیروس فاتح نے روم میں کھیلے گئے ایونٹ میں اسپینش کارلا سواریز کو شکست دی تھی اس کے بعد انہوں نے ورلڈ رینکنگ میں رومانین پلیئر سیمونا ہالیپ سے دوسری پوزیشن چھین لی۔

کارلا شکست کے باوجود دو درجے بلندی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ کہنی کی انجری کے باعث روم اوپن سے دستبرداری کے باوجود سرینا ولیمز بدستور ویمنز رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔

(جاری ہے)

جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا، ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی، کینیڈین ایگینی بوچارڈ، سربیئن اینا ایوانووچ بالترتیب چوتھے، پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

اٹالین اوپن میں فتح کے بعد اے ٹی پی رینکنگ میں سربیئن سپر اسٹار نووک جوکووچ کی بادشاہت بدستور قائم ہے شکست کھانے والے سوئس پلیئر فیڈرر بھی بدستور دوسرے نمبر پر موجود اور انہیں اسکاٹش اینڈی مرے پر فوقیت حاصل ہے۔ روم میں کوارٹر فائنلز میں ناک آوٴٹ ہونے والے رافیل نڈال ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ کینیڈین میلوٴس راوٴنک دو درجے تنزلی کے ساتھ چھٹے مقام پر آگئے۔جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ اور جاپان کے کائی نیشکوری بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر پہنچ گئے اسپین کے ڈیوڈ فیرر، سوئس اسٹینسلاس وورنیکا، کروشین مارین سلیچ، بلغارین گریگور دیمیتروف بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

وقت اشاعت : 20/05/2015 - 12:11:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :