انڈونیشیا کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں کامیابی حاصل کرنا ہدف ہے، عقیل خان

بدھ 20 مئی 2015 13:59

انڈونیشیا کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں کامیابی حاصل کرنا ہدف ہے، عقیل خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) قومی ٹینس سٹار اور پاکستانی نمبر ون عقیل خان نے کہا ہے کہ ان کا حدف انڈونیشیا کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

عقیل خان نے کہا کہ وہ اس مقصد کے حصول کیلئے اسلام آباد میں مسلسل تربیت حاصل کررہے ہیں۔ ٹائی سے قبل بھارت میں آئی ٹی ایف فیوچر ٹورنامنٹ میں شرکت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے تاہم کھلاڑیوں کو اپنے کھیل پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے

وقت اشاعت : 20/05/2015 - 13:59:57