اوپن ڈی نائس ٹینس،اعصام الحق کو مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست

بدھ 20 مئی 2015 22:23

اوپن ڈی نائس ٹینس،اعصام الحق کو مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست

پیرس ۔ 20مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی اوپن ڈی نائس ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ میٹ پاوٹ اور مائیکل وینس کی جوڑی نے پاک اسپینش جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں کروشین پلیئر میٹ پاوٹ اور ان کے نیوزی لینڈ جوڑی دار مائیکل وینس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے اسپینش جوڑی دار ڈیوڈ مریرو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

وقت اشاعت : 20/05/2015 - 22:23:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :