سٹراس برگ اوپن کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

جمعہ 22 مئی 2015 12:23

سٹراس برگ اوپن کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

سٹراسبرگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مئی۔2015ء) فرانس میں جاری سٹراسبرگ اوپن کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے ۔ تھرڈ سیڈ آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر، فرانس کی ورجینی رازانو، ان کی ہموطن کرسٹینا ملاڈینووچ اور امریکا کی سلون سٹیفنز لاسٹ فور رائونڈ میں داخل ہوگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے کروشیا کی آئیلا ٹاملیانووچ کو کانٹے کے مقابلے میں زیر کرلیا ۔

فرانس کی ورجینی رازانو نے روس کی ایلینا ویسنینا کو سخت جدوجہد کے بعد قابو کرلیا۔ ٹاپ سیڈ امریکی کھلاڑی میڈیسن کیز فرانس کی کرسٹینا ملاڈینووچ کیخلاف مقابلے سے دستبردار ہوگئیں جبکہ سیکنڈ سیڈ سربین پلیئر یلینا یانکووچ امریکی حریف سلون اسٹیفنز کیخلاف پہلے سیٹ میں چھ، ایک کے خسارے کے بعد انجری کے باعث مقابلے سے دستبردار ہو گئیں۔

وقت اشاعت : 22/05/2015 - 12:23:16