زمبابوے ٹیم کامیابی کی صورت میں رینکنگ بہتر بنا سکتی ہے

جمعہ 22 مئی 2015 14:35

زمبابوے ٹیم کامیابی کی صورت میں رینکنگ بہتر بنا سکتی ہے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مئی۔2015ء) پاکستان کے ساتھ دو میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں مہمان زمبابوے کی نظریں آئی سی سی ٹی ٹونٹی کی درجہ بندی بہتر بنانے پر مرکوز ہوں گی ۔ 62 پوائنٹس کے ساتھ 12 ویں نمبر پر موجود زمبابوے دو میچ جیت کر تین درجے اوپر آ سکتی ہے ۔ جبکہ ایک میچ جیتنے کی صورت میں وہ ہالینڈ سے 11 ویں پوزیشن ہتھیا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان کو اپنی موجودہ پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے دونوں میچ جیتنا ہوں گے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 62 پوائنٹس کے فرق سے محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان دونوں میچ باآسانی جیت لے گا ۔ سیریز ڈرا ہونے کی صورت میں پاکستان 109 پوائنٹس کے ساتھ دو درجے نیچے آتے ہوئے 7ویں نمبر پر آ جائے گا ۔ اسی طرح مہمان ٹیم سے دونوں میچ ہارنے سے گرین شرٹس کے 104 پوائنٹس ہو جائیں گے ۔ حیران کن طور پر سیریز جیتنے پر پاکستان کا ایک پوائنٹ ہی بڑھے گا ۔

وقت اشاعت : 22/05/2015 - 14:35:46