لارڈز : خاتون صحافی کیوی کرکٹر سائوتھی کے سٹروک کی زد میں آگئی

جمعہ 22 مئی 2015 14:51

لارڈز : خاتون صحافی کیوی کرکٹر سائوتھی کے سٹروک کی زد میں آگئی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مئی۔2015ء) صحافت کا پیشہ پرلطف ہونے کے ساتھ پر خطر بھی ہے ۔ رپورٹنگ جہاں صحافیوں کو میدان جنگ میں گولوں کی گھن گرج سناتی ہے وہیں میدان کھیل میں ہرلمحے سنسنی خیزی میں مبتلا رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ذرا سی چوک سے خبر دینے والی صحافی خود بھی خبر بن سکتے ہیں، ایسا ہی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز میں پہلے ٹیسٹ سے قبل براہ راست رپورٹنگ کرنے والی انگلینڈ کی میلنڈا فیرل کے ساتھ ہوا۔

وہ نیوزی لینڈ ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر بائونڈری لائن کے قریب کھڑی ناظرین کو صورتحال سے مطلع کررہی تھیں کہ ٹم سائوتھی کے طاقتور سٹروک کا نشانہ بن گئیں۔ ضرب زوردار تھی لیکن وہ اسے ہنس کر ٹال گئیں، انہوں نے کہا کہ چوٹ لگی ہے لیکن زیادہ تکلیف دہ نہیں۔ یہ مناظر کیمرے نے فلم بند کرلیے۔ بعدازاں ٹم سائوتھی نے ان سے مل کر معذرت کی ۔

وقت اشاعت : 22/05/2015 - 14:51:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :