ملک سعد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ ‘پشاور پولیس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نوشہرہ الیون کو 1-2گول سے ہرادیا

جمعہ 22 مئی 2015 20:24

ملک سعد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ ‘پشاور پولیس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نوشہرہ الیون کو 1-2گول سے ہرادیا

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) ملک سعد میموریل فٹ بال ٹورنمنٹ کے فائنل راونڈ میں پشاور پولیس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نوشہرہ الیون کو 1کے مقابلے میں 2گول سے ہرادیا کھیل نوجوان نسل کی ذہنی بڑھوتری اور صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہے جس سے نوجوانوں کی ذہنی استعداد کار بڑھنے میں مدد ملتی ہے ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ میموریل ڈسٹرکٹ نوشہرہ کے چیئرمین DPOنوشہرہ ربنواز خان وائس چیئرمین DSPنوشہرہ کینٹ نذیر خان کی سرپرستی میں کھیلے گئے فٹ بال ٹورنمنٹ کی اختتامی تقریب سے ضلعی ڈسٹرکٹ کور آرڈنیٹر محمد سلیم چیمہ کا خطاب تفصیلات کے مطابق ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ میموریل کی صوبہ میں نوجوان نسل کیلئے کھیلوں کے مختلف میگا ایونٹ منعقد کراکر ان کی ذہنی صلاحیتوں اور جسمانی فٹنس کیلئے کوشاں ہیں ڈسٹرکٹ نوشہرہ میں ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ میموریل فٹبال ٹورنمنٹ کیلئے چیئرمین ڈی پی او رربنواز خا ن وائس چیئرمین ڈی ایس پی نوشہرہ کینٹ نذیر خان کی سرپرستی میں فاروق شیخ سٹیڈیم میں کئی ہفتوں سے جاری رہا جس میں صوبہ بھر سے نوشہرہ الیون، پولیس، واپڈا، پشاور حیات آباد، خیبرایجنسی، مردان، صوابی، ملاکنڈ تھانہ ، تربیلا کی بہترین ٹیموں نے حصہ لیا سخت ترین مقابلوں کے بعد ٹورنمنٹ کا فائنل راؤنڈ نوشہرہ الیون اور پشاور پولیس کے درمیان کھیلا گیا جس میں کھٹن اور سخت ترین مقابلے کے بعد پشاور پولیس نے نوشہرہ الیون کو ہرادیا تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی مرکزی انجمن میلاد مصطفی ڈسٹرکٹ نوشہرہ کے صدر حاجی عبدالنعیم کھوکھر، ملک سعد میموریل سپورٹس کے جنرل سیکرٹری امجد عزیز ملک نے جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر محمد سلیم چیمہ کا ٹورنمنٹ کیلئے بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے ان کو کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا کہا تاکہ وہ مستقبل میں اچھے کھیل پیش کرتے ہوئے ملک، قوم اور صوبے کا نام روشن کرسکیں۔

وقت اشاعت : 22/05/2015 - 20:24:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :