پہلا ٹی ٹونٹی ،زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 173رنز کا ہدف دیدیا

جمعہ 22 مئی 2015 20:39

پہلا ٹی ٹونٹی ،زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 173رنز کا ہدف دیدیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مئی ۔2015ء ) پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے173 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔زمبابوے کے اوپنرز نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور مہمان ٹیم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 58رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

زمبابوے کوپہلا نقصان اس وقت ہوا جب سباندا محمد سمیع کو پل کرتے ہوئے سرفرازاحمد ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور اگلی ہی گیند پر سمیع نے مساکاڈزا کو بولڈ کر دیا ،وہاب ریاض نے پاکستان کو تیسری کامیابی دلوائی اور کونٹری کو سرفراز کے شاندار کیچ کی بدولت 14رنز پر پوویلین واپس بھجوایا ،100کے مجموعی سکور پر سین ولیمز شعیب ملک کی گیندپر 16رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے ۔

چگمبرا اور سکندر رضانے پانچویں وکٹ کے لیے 42رنز جوڑے ۔ 142کے مجموعی سکور پر سکندر رضا 17رنز بناکر محمد سمیع کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ ایلٹن چگمبھرا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے نصف سنچری سکور کی ۔ وہ 35گیندوں پر 54رنزبنا کر آؤٹ ہوئے ۔ آخری اوور میں زمبابوے محض 5رنز بنا سکی اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کی نقصان پر 172رنز بنا ئے ۔ چگمبھرا 54اور مساکاڈزا 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کی جانب سے سمیع نے 3،وہاب ریاض نے 2اور شعیب ملک نے 1وکٹ حاصل کی ۔

وقت اشاعت : 22/05/2015 - 20:39:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :