فرنچ اوپنکلسے شروع ہوگا، رافیل نڈال اور ماریا شراپووا اعزاز کا دفاع کریں گے

جمعہ 22 مئی 2015 21:56

فرنچ اوپنکلسے شروع ہوگا، رافیل نڈال اور ماریا شراپووا اعزاز کا دفاع کریں گے

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) سال کے دوسرے گرینڈ سلیم ایونٹ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغازاتوار سے ہوگا، 7 جون تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں دنیا کے نامور مرد و خواتین کھلاڑی سنگلز، ڈبلز، مکسڈ ڈبلز، جونیئر اور ویل چیئر مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

مینز سنگلز میں ہسپانوی سٹار رافیل نڈال، ویمنز سنگلز میں ماریا شراپووا، مینز ڈبلز میں جولین بینیٹو اور ایڈورڈ راجر، ویمنز ڈبلز میں پینگ شوائی اور سو وائی جبکہ مکسڈ ڈبلز میں اینا لینا اور جین راجر ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ مردوں میں رافیل نڈال کو سب سے زیادہ پانچ بار یہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ `

وقت اشاعت : 22/05/2015 - 21:56:08