پاکستان زمبابوے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ، پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹ سے شکست دے دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 مئی 2015 22:17

پاکستان زمبابوے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ، پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹ سے شکست دے دی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) پاکستان اور زمبابوے کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ قذافی اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ زمبابوے کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان نے اوپنرز مختار احمد اور احمد شہزاد کی شاندار نصف سینچریوں کی بدولت مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے مختار احمد نے 83 رنز کی جبکہ احمد شہزاد نے 55 رنز کی اننگ کھیلی۔ زمبابوے کی جانب سے گریم کریمر نے 2 جبکہ سین ولیمز اور برائن ویٹوری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

وقت اشاعت : 22/05/2015 - 22:17:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :