قذافی سٹیڈیم لاہورمیں 6سال2ماہ اور 19دن بعدپہلا انٹرنیشنل میچ کھیلا گیا

جمعہ 22 مئی 2015 22:19

قذافی سٹیڈیم لاہورمیں 6سال2ماہ اور 19دن بعدپہلا انٹرنیشنل میچ کھیلا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء)قذافی سٹیڈیم لاہورنے سر ی لنکن ٹیم پر ہونیوالے دہشت گردوں کے حملے کے 6سال2ماہ اور 19دن بعد انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ کاامزا چکھ لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پاکستان اور زمبابوے کے مابین دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور کی تاریخ کا پہلا ٹی 20 میچ رہا ۔تفصیلات کے مطابق 3مارچ 2009 کو سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد جمعہ کے روز پہلی بار قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیمیں انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ میں کھیلاگیاجو 6سال2ماہ اور 19دن کے بعد کوئی بھی پہلا انٹر نیشنل میچ ہے ۔

وقت اشاعت : 22/05/2015 - 22:19:55