دوسرا شامی میموریل فلڈ لائٹ کلر کٹ ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ کپ

ہفتہ 23 مئی 2015 13:14

دوسرا شامی میموریل فلڈ لائٹ کلر کٹ ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ کپ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) دوسرے شامی میموریل فلڈ لائٹ کلر کٹ ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل عامر کیبلز اور آفتاب قرشی کے درمیان خیابانِ امین کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا جو کہ عامر کیبلز نے 28 رنز سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔عامر کیبلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے۔

ظہور الٰہی نے 69 رنز ناٹ آؤٹ، شکیل ملک 55 اور جمشید سلمان نے 50 رنز بنائے۔ آفتاب قرشی کی طرف سے ندیم طالب نے 3/57، محسن آفتاب قرشی 1/22، اور نذیر حسین نے 1/27 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں آفتاب قرشی مقررہ اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 185 رنز بنا سکی۔ سہیل ادریس نے 59، محسن آفتاب قرشی 29 اور شہزاد بٹ نے 37 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

عامر کیبلز کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریحان رؤف نے 3/17، شکیل ملک 2/15 اور محمد علی نے 1/9 وکٹ حاصل کیں۔

میچ کے اختتام پر سی ای او آفتاب قرشی محسن آفتاب قرشی نے شکیل ملک کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ محمد آصف ، محمد کلیم ایمپائر، فیصل رائے ٹی وی ایمپائر جبکہ قاسم شفیق سکورر تھے۔ سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ نے ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنے شاندار کھیل سے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔

کھلاڑی اسی طرح فائنل میچ میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عامر کیبلز ویٹرن نے اس سال کسی دوسرے ٹورنامنٹ میں فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ عامر الیاس بٹ نے کہا کہ پاکستان میں 6 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پوری قوم کی فتح ہے اور اب پاکستان کے کرکٹ میدان آباد ہوں گے اور کھلاڑیوں کو اپنے ملک میں جوہر دیکھانے کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے پی سی بی چیئر مین نواب شہریار خان کی تعریف کی کہ جن کے دور میں یہ کارنامہ سر انجام دیا گیا۔ عامر الیاس بٹ نے زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کی فتح پر پوری ٹیم اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کی۔

وقت اشاعت : 23/05/2015 - 13:14:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :