آخری چار روزہ میچ : پاکستان اے نے رنز کا ہمالیہ کھڑا کردیا

ہفتہ 23 مئی 2015 13:24

آخری چار روزہ میچ : پاکستان اے نے رنز کا ہمالیہ کھڑا کردیا

دمبولا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23مئی۔2015ء) پاکستان اے نے سری لنکا اے کے خلاف آخری چار روزہ غیرسرکاری ٹیسٹ میچ میں رنز کا ہمالیہ کھڑا کردیا، میزبان ٹیم پر اننگز کی شکست کے بادل منڈلانے لگے ۔تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر 119 رنز بنا لئے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 188 رنز درکار ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پاکستان اے ٹیم نے 580 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر کے حریف ٹیم کے خلاف 307 رنز کی برتری حاصل کی تھی ۔ شان مسعود 182 رنز بنا کر ٹاپ بیٹسمین رہے۔ جواب میں سری لنکا اے نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر 119 رنز بنا لئے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 188 رنز درکار ہیں اور اسکی سات وکٹیں باقی ہیں۔ اودھارا جے سندر 56 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے ،شہزاد اعظم نے دو اور تابش خان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

وقت اشاعت : 23/05/2015 - 13:24:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :