لوئس فیگو بھی پرنس علی کے حق میں فیفا صدارتی انتخابات سے دستبردار ہو گئے

ہفتہ 23 مئی 2015 17:19

لوئس فیگو بھی پرنس علی کے حق میں فیفا صدارتی انتخابات سے دستبردار ہو گئے

لزبن ۔ 23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پرتگال کے لوئس فیگو بھی مائیکل وان پراگ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہو گئے۔ فیگو نے بھی پرنس علی بن الحسین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا۔ فیفا صدارتی انتخابات 29 مئی کو زیورخ میں شیڈول فیفا کی سالانہ کانگریس میں منعقد ہوں گے جس میں باڈی کے موجودہ صدر سیپ بلاٹر کو مسلسل پانچویں بار عہدے کیلئے اب صرف اردن کے پرنس علی کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

فیگو فیفا صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے والے تیسرے شخص ہیں اس سے قبل ایک امیدوار نے فروری میں ہی ہتھیار ڈال دیئے تھے۔ لوئس فیگو نے اپنے بیان میں کہا کہ فیفا میں بلاٹر کی اجارہ داری ہے اور میں جانتا ہوں کہ اس بار بھی فٹ بال کی جیت نہیں ہو گی اسلئے میں نے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے فیفا کے انتخابی عمل پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ اس طرح کے انتخاب میں سارا فائدہ بلاٹر کو ہی ہو گا۔ واضح رہے کہ بلاٹر کو ایشیا اور افریقن فٹ بال کنفیڈریشنز کی حمایت حاصل ہے اور انہیں مسلسل پانچویں بار عہدے کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ بلاٹر نے پہلی بار 1998ء میں فیفا کی صدارت سنبھالی تھی۔

وقت اشاعت : 23/05/2015 - 17:19:33