پاکستان اور سری لنکا اے ٹیموں کے درمیان آخری غیرسرکاری ٹیسٹ بھی ڈرا،تین میچوں کی سیریز ہار جیت کے بغیر ختم

وتنگھے اور پریرا نے شاندار سنچریاں بنا کر پاکستان کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

ہفتہ 23 مئی 2015 18:11

پاکستان اور سری لنکا اے ٹیموں کے درمیان آخری غیرسرکاری ٹیسٹ بھی ڈرا،تین میچوں کی سیریز ہار جیت کے بغیر ختم

دمبولا ۔ 23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری غیرسرکاری ٹیسٹ بھی ڈرا ہو گیا، وتنگھے اور کوسل پریرا نے دوسری اننگز میں شاندار سنچریاں بنا کر پاکستانی ٹیم کی جیت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ سری لنکا اے نے میچ کے آخری روز 5 وکٹوں پر 411 رنز بنا لئے تھے۔ وتنگھے 136 رنز بنا کر نمایاں رہے، کوسل پریرا 102 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

شہزاد اعظم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دمبولا ٹیسٹ کے آخری روز سری لنکن اے ٹیم نے 119 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 188 رنز درکار تھے، وتنگھے اور اسہان پری ینجن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کا سکور 226 تک پہنچا دیا، اسہان 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس موقع پر کوسل پریرا نے وتنگھے کا ساتھ دیا، دونوں بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ میں 155 قیمتی شراکت جوڑ کر نہ صرف اپنی ٹیم کو اننگز بلکہ میچ میں بھی شکست سے بچا لیا، وتنگھے 136 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، پریرا 102 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

وقت اشاعت : 23/05/2015 - 18:11:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :