`سپورٹس بورڈ پنجاب نے انڈر 16گرلز بین الصوبائی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ جیت لی

ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پنجاب نے سندھ کو 3-0 کو ہرادیا، سنگلز میں پنجاب کی ٹیم نے پہلی دو پوزیشنیں حاصل کیں، بوائز کی ٹیم رنر اپ رہی`

ہفتہ 23 مئی 2015 20:50

`سپورٹس بورڈ پنجاب نے انڈر 16گرلز بین الصوبائی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ جیت لی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کی انڈر 16گرلز ٹیم نے سنگلز اور ٹیم ایونٹ میں بین الصوبائی ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ جیت لی ہے، چیمپیئن شپ ہفتہ کے روز آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پنجاب نے سندھ کو 3-0 کو ہرادیا، سنگلز میں پنجاب کی ٹیم نے پہلی دو پوزیشنیں حاصل کیں، پنجاب کی ام فروا نے پنجاب کی ہی رضوانہ کو 11-7,11-8,11-7سے شکست دی۔

ٹیم ایونٹ میں رضوانہ نے نرما کو,11-7 11-7,11-8,9-11سے شکست دی، ام فروا نے حریم کو 11-9,9-11,11-7,11-8سے مات دی، تانیہ نے مہک کو 11-7,11-4,11-9سے ہرایا، قبل ازیں خیبر پختونخوا نے پنجاب کو 3-2سے شکست دی۔بوائز انڈر17کے ٹیم ایونٹ کے مقابلے میں خیبر پختونخوا نے پنجاب کو 3-2سے شکست دی، پنجاب کی ٹیم رنر اپ رہی۔

وقت اشاعت : 23/05/2015 - 20:50:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :